Skip to content
محفوظ تحاریر برائے زمرہ : مزاحیہ مضامین
2 of 41234

  • قصہ ناموں کا

    زمرہ : مزاحیہ مضامین

    [8 August 2010]

    دنیا کی آبادی میں جتنی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ناموں کی قلت بھی بڑھتی جا رہی ہے۔ کوئی نام پکاریئے چار پانچ آدمی پلٹ کر دیکھتے ہیں۔
    پہلے یہ مسئلہ صرف چین میں تھا جس میں ہر گھر میں ایک چیانگ دوسرا چونگ اور تیسری لڑکی چینگ ہوتی تھی۔ کوریا اور تھائی لینڈ سے [...]

  • اے میرے لختِ جگر

    زمرہ : مزاحیہ مضامین

    [7 July 2010]

    السلام علیکم ۔
    تم جہاں بھی رہو اللہ تعالی تمہیں کامران و شادمان رکھے آمین۔
    علیم میاں آئے تھے کہہ رہے تھے کہ تم شاہ رخ خان اور ملّیکا شراوت کی ویڈیو تو پیسے دے کر خریدتے ہو لیکن کسی مقصدی مشاعرے کے بھی کارڈ مفت مانگتے ہو۔
    بہت افسوس کے ساتھ انہوں نے بتایا کہ [...]

  • پان ہے کوئی مذاق نہیں

    زمرہ : مزاحیہ مضامین

    [7 July 2010]

    سنا ہے کہ حضرتِ آدم نے جنت میں جو پتہ چبایا تھا وہ پان کا پتہ تھا۔
    جب تھوکنے کی حاجت پیش آئی تو وہاں نہ دیواریں تھیں نہ مالکِ مکان کی سیڑھیاں کہ جس کے کارنر میں نظر بچاکر تھوک سکیں۔ آگے پیچھے ساری فرشتوں کی ٹریفک تھی ظاہر ہے کہ وہاں حیدرآباد کی سڑکیں [...]

  • میرا پیغام تعزیت ہے جہاں تک پہنچے

    زمرہ : مزاحیہ مضامین

    [3 July 2010]

    ہم اپنے تمام قدردانوں سے یہ التماس کرنا چاہتے ہیں کہ برائے مہربانی ہمارے سانحۂ انتقال پر کوئی تعزیتی مضمون نہ لکھیں اور تمام شعراء و ادباء سے بھی درخواست ہے کہ وہ اپنے انتقال کے بعد جن جن سے تعزیتی مضامین ، مقالے اور خصوصی نمبر وغیرہ کی توقع کرتے ہیں ان تمام حضرات [...]

  • مجھے مشوروں سے بچاؤ

    زمرہ : مزاحیہ مضامین

    [3 July 2010]

    بخد ا ہم ملک الموت سے اتنا نہیں ڈرتے جتنا مشوروں سے ڈرتے ہیں۔
    ہمارا تو جی چاہتا ہے کہ جس طرح بعض لوگ فضائی آلودگی سے بچنے کے لئے ناک پر کپڑا باندھ لیتے ہیں اسی طرح ہم بھی مشورو ں کی آلودگی سے بچنے کے لئے کانوں میں کپڑا ٹھونس کر چلیں۔ قیس [...]

  • ماڈرن دینی مسائل اور ان کے جوابات

    زمرہ : مزاحیہ مضامین

    [2 July 2010]

    سوال 1 :
    کیا رمضان میں برتھ ڈے کرنا جائز ہے؟
    جواب :
    رمضان میں ایسی رسمیں کرنا معیوب ہے بہتر ہے کہ آپ رمضان سے پہلے کرلیں یا بعد میں قضا کر لیں۔
    سوال 2 :
    میرے سارے پسندیدہ TV پروگرام ٹھیک اسی وقت پر آتے ہیں جب تراویح چلتی رہتی ہے۔ کیا تراویح کو کچھ تاخیر سے ادا [...]

  • بھائی اُسامہ بن لادن کے نام ایک خط

    زمرہ : مزاحیہ مضامین

    [30 June 2010]

    السلام علیکم و رحمةاللہ و برکاتہ
    آپ کی یاد تو ہم قدم قدم پر کرتے ہیں کبھی آپ بھی ہمیں یاد کرتے ہیں یا نہیں؟ اس کا پتہ نہیں۔
    خیر ہماری خیریت اِسی میں ہے کہ آپ کبھی بھولے سے بھی ہمیں یاد نہ فرمائیں ورنہ آپ جس کو یاد کرلیتے ہیں پھر وہ ایک یاد ہی [...]

  • خدا کسی کو ایڈیٹر نہ بنائے

    زمرہ : مزاحیہ مضامین

    [27 May 2010]

    ہماری دعا ہے کہ ” خدا کسی کو ایڈیٹر نہ بنائے ” ۔
    ایڈیٹروں کے حق میں ہمارے موقف میں اچانک یہ رحمدلانہ تبدیلی پر ہمارے احباب کو اسی طرح حیرانی ہو گی جس طرح کسی مولانا کے بی جے پی یا پیپلز پارٹی سے ہاتھ ملا لینے پر ہوگی ورنہ وہی ہم تھے جو اپنا [...]

  • پاشو بھائی اور کُٹّی صاحب

    زمرہ : مزاحیہ مضامین

    [27 May 2010]

    لوگ کہتے ہیں کہ چاند اور ماؤنٹ ایورسٹ پر جب پہلی بار امریکیوں نے قدم رکھا تو کٹی صاحب وہاں پہلے سے موجود تھے اور چائے خانہ چلا رہے تھے۔
    اسلیئے ہمیں اِس دعویٰ پر بھی حیرت نہیں کہ حضرتِ آدم اور بی بی حوّا بھی پہلے کیرالا ہی میں تشریف لائے۔یا یہ بھی ہو سکتا [...]

  • خامہ بگوش - ترقی پسندوں کے تعاقب میں

    زمرہ : مزاحیہ مضامین

    [26 May 2010]

    عجیب شخص تھا !!
    ایک ہی نشست میں ساری کی ساری کتاب پڑھ جاتا۔ ایک ہی نشست میں ساری کتاب پڑھ ڈالنے سے بڑا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ پڑھنے والا صرف تحریر ہی نہیں تحریررقم کرنے والے کا پورا ذہن پڑھ لیتا ہے۔ اسلئے شاعر و ادیب تو درکنار بڑے بڑے تنقید نگار بھی خامہ [...]

2 of 41234