Skip to content
محفوظ تحاریر برائے : August 2010

  • قصہ ناموں کا

    زمرہ : مزاحیہ مضامین

    [8 August 2010]

    دنیا کی آبادی میں جتنی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ناموں کی قلت بھی بڑھتی جا رہی ہے۔ کوئی نام پکاریئے چار پانچ آدمی پلٹ کر دیکھتے ہیں۔
    پہلے یہ مسئلہ صرف چین میں تھا جس میں ہر گھر میں ایک چیانگ دوسرا چونگ اور تیسری لڑکی چینگ ہوتی تھی۔ کوریا اور تھائی لینڈ سے [...]

  • نسیم سحر - اُسے فرد ساز کہوں کہ انجمن ساز کہ عہد ساز ؟

    زمرہ : مزاحیہ خاکے

    [6 August 2010]

    نسیم سحر سے ہماری مانوسیت یا لگاؤ کا ایک راز ہے۔
    چلئے آج ہم وہ راز فاش کردیتے ہیں۔ وہ ہے اسمِ “نسیم”۔
    ہمارے بچپن کا زمانہ تھا۔ عزیز میاں کے درد بھری آواز میں گائی ہوئی ایک غزل “نسیمِ صبح گلشن میں گُلوں سے کھیلتی ہوگی “جو قوالی کے پیرہن میں تھی محلّے کے ریسٹورنٹ مالک [...]

  • رشید انصاری : دنیا میں ہوں دنیا کا طلبگار نہیں ہوں

    زمرہ : مزاحیہ خاکے

    [4 August 2010]

    ان کی شخصیت پر یہ شعر بہت صادق آتا ہے :
    دُنیا میں ہوں دنیا کا طلبگار نہیں ہوں
    بازار سے گزرا ہوں خریدار نہیں ہوں
    سنا ہے کہ ہر فقیر کی جھولی میں زندگی میں ایک بار ہیرایک ا ضرور آتا ہے دیدہٴ بینا رکھنے والے کو تاجدار بنا دیتا ہے اور نا بینا اسے پتھر [...]

  • شانِ زندہ دِلان ۔۔۔ نوجوان شریف اسلم

    زمرہ : مزاحیہ خاکے

    [2 August 2010]

    اگر عمر کا اندازہ بجائے سالوں یا مہینوں کے، آدمی کے مزاج سے لگایا جائے تو شریف اسلم جوان ہی نہیں بلکہ ایک سدا بہار نوجوان ہیں۔
    بلکہ یوں لگتا ہیکہ ان کی جوانی نے آبِ حیات پی رکھی ہے۔ ماشاء اللہ اللہ انہیں نظرِبد سے بچائے۔ جوانی حقیقت میں وہی ہے جس میں زندہ دلی [...]