Skip to content
  خاص تحریریں [Featured Posts]

خوش آمدید


السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !

صنفِ ادب کے ذریعے قارئین کی ذہن سازی اور دینی ، ملّی اور سماجی شعور کی بیداری کے لئے اس ادبی ویب سائیٹ کا قیام عمل میں آیا ہے۔

سنجیدہ نثری و شعری ادب جیسے افسانہ، ناول، ڈرامہ، تنقید، غزل و نظم کے ساتھ ساتھ مزاحیہ نثر و شعرکے ذریعے عوام تک پیغام رسائی اور غور و فکر کی دعوت راقم الحروف کا اہم مقصد ہے۔

قارئین / ناظرین کے مفید و اصلاحی آراء ، مشورہ جات ، تبصرے و تجاویز کا انتظار رہے گا۔

Aleem Khan Falaki
آپ کا مخلص :
علیم خان فلکی
جدہ ۔ (سعودی عرب)


←←    [تازہ ترین] :: سنجیدہ تحریریں || مزاحیہ تحریریں    →→


[تازہ ترین]  سنجیدہ تحریریں

  • شائستگی ۔ نا شائستگی

    زمرہ : سماجی مضامین

    [22 July 2011]

    شائستگی اور نا شائستگی میں خطِ امتیاز کہاں ہے ؟
    آج کا معاشرہ اس سوال سے اس قدر بے بہرہ ہے کہ کیا تعلیم یافتہ اور کیا جاہل جس سے بھی ملئے مل کر کسی “شائستہ “آدمی سے ملنے کی تمنا دل میں گھٹ کر رہ جاتی ہے۔
    اس وقت میرے ذہن میں مجسمِ اخلاق ، [...]

  • جوائینٹ فیملی یا مشترکہ خاندان

    زمرہ : سماجی مضامین

    [10 July 2011]

    اگر ہم یہ کالم آج سے پندرہ یا بیس سال پہلے لکھتے تو ہماری رائیے آج کی رائیے سے بالکل مختلف ہوتی ۔ جوائینٹ فیملی میں رہنے کے فوائید [...]

  • خلیج میں مقیم دردمند اہلِ حیدرآباد کی اپنے قائدین کے نام ایک قرارداد

    زمرہ : خطوط

    [5 June 2011]

    ( مارچ 2008ء میں تحریر کیا گیا ایک خط )
    عالیجناب سلطان صلاح الدین اویسی صاحب و فرزندان
    عالیجناب ذاھد علی خانصاحب
    عالیجناب خان لطیف خانصاحب
    السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
    باشندگانِ حیدرآباد نے ہمیشہ آپ حضرات کے لئے اپنی محبتوں ، حمایتوں اور دعاوں کے نذرانے پیش کئے [...]

  • بھارت رتن یا بھارت رہن؟

    زمرہ : سیاسی مضامین

    [2 April 2011]

    ہم آج تک اس خوش فہمی میں جی رہے تھے کہ بے شمارفسادات بشمول گجرات، انہدامِ بابری مسجد، اڑیسہ میں چرچوں کے جلایئے جانے جیسے بے شمار غیر انسانی سازشوں کو آر ایس ایس پریوار بھلے اپنی زبان سے تسلیم نہ کرے لیکن اس کے لیڈروں کے ضمیر پر تو یقیناً بوجھ ہوگا لیکن ایڈوانی [...]

  • حالاتِ حاضرہ اور ادیبوں کی ذمہ داریاں

    زمرہ : ادبی مضامین

    [6 March 2011]

    تاریخ کے ایک ایسے موڑ پر جہاں تا حدِ نظر تاریکی کے سوا کچھ نظر نہیں آتا ۔ شعورِ منزل سے نا آشنا قوم لطفِ سحرگاہی سے غافل خوابِ مست سے جاگ کر جب ڈسمبر کی صبح کا سورج ہر طرف تباہی و بربادی کے ہولناک مناظر اور جلے ہوئے گھر ، تڑپتی ہوئی [...]

  • جوابِ تنقید

    زمرہ : خطوط

    [8 January 2011]

    میرے عزیز دوستو ،
    السلام علیکم و رحمة اللہ و برکاتہ
    میں آپ تمام کا بے حد ممنون ہونکہ آپ تمام کی ہمت افزائیوں اور عزت نوازیوں ہی کی بدولت آج کچھ لکھنے اور بولنے کے قابل ہوں۔ میں اعتراف کرتا ہوں کہ آپ تمام کو نہ میرے مقصد سے اختلاف ہے نہ میرے خلوصِ نیت پر [...]

  • سید مودودی ۔ ایک مصلحِ قوم

    زمرہ : ادبی مضامین

    [25 December 2010]

    تاریخ میں ایسی کئی شخصیتیں گزری ہیں جنہوں نے فکری یا سیاسی ، دینی ، صحافتی ، سماجی ، معاشی ، اخلاقی یا علمی کسی نہ کسی ایک میدان میں امت کی بے لوث رہنمائی کی ہے لیکن تاریخ میں چند ہی شخصیتیں ایسی گزری ہیں جنہیں اللہ تعالی نے ہر میدان میں قیادت کی [...]


[تازہ ترین]  مزاحیہ تحریریں

  • جوتوں کی شان

    زمرہ : مزاحیہ مضامین

    [18 May 2011]

    ۔۔۔۔ بش کی شرافت ہیکہ اس نے جاتے جاتے یہ تو بتا دیا کہ اسکو دس نمبر کا نہیں کوئی اور نمبر کا جوتا چاہئے تھا جو مسلمانوں کے پاس نہیں ہے۔ خیر زیدی کو بش کے مخالفین نے ہی نے نہیں بلکہ اسکے حمایتیوں نے بھی بھرپور دادِ شجاعت دی۔ ایک مصری نے [...]

  • اخبار لوں نہ کل سے کوئی

    زمرہ : مزاحیہ شاعری

    [15 February 2011]

    یہ سوچتا ہوں کہ اخبار لوں نہ کل سے کوئی
    عذابِ دیدۂ بیدار لوں نہ کل سے کوئی
    کوئی خبر ہی نہیں ہے بری خبر کے سوا
    کوئی نظر ہی نہیں دیدہ ہائے تر کے سوا
    ورق ورق ہوا [...]

  • پچاس ریال میں انقلاب چاہئے

    زمرہ : مزاحیہ مضامین

    [30 January 2011]

    میرا بیٹا ابھی چار پانچ سال کا ہے۔ بہت پیاری پیاری باتیں کرتا ہے۔ بہت اچھے اچھے مشورے دیتا ہے۔ بڑا اچھا لگتا ہے۔ کہتا ہے :
    “ابو اپن لوگ ایک جہاز خرید لینا پھر سب مل کر کہیں بھی جاسکتے”
    کبھی ٹی وی پر جنگ یا فساد کی تصویریں دیکھتاہے تو کہتا ہے :
    “ابّو اپن لوگ [...]

  • ایک ہے بادشاہ

    زمرہ : مزاحیہ مضامین

    [20 November 2010]

    جس وقت یہ آپ بیتی پڑھی جا رہی ہوگی اُس وقت یہ کہانی ایک تھا بادشاہ کے طور پر ہی پڑھی جائیگی۔ شائد اس وقت بادشاہ یا اس کے خاندان پر لکھنے والوں کی کمی نہ ہوگی کونے کونے سے مصنفین ابل پڑیں گے کوئی عروج و زوال کی تاریخ قلمبند کر رہا ہوگا تو [...]

  • چمچے

    زمرہ : مزاحیہ شاعری

    [12 November 2010]

    صاحب کو بھی کرسی سے ہٹا سکتے ہیں چمچے
    چپراسی کو کرسی پہ بٹھا سکتے ہیں چمچے
    چاہیں تو یہ غالب کے برابر تجھے کر دیں
    ورنہ تری ہوٹنگ بھی کرا سکتے ہیں چمچے
    چمچے کوئی مصری ہوں کہ بنگالی یا ہندی
    شیخوں کو ہتھیلی پہ نچا سکتے ہیں چمچے
    سنتے ہیں وفادار بہت ہوتے ہیں کُتّے
    دُم اُن سے کہیں زیادہ [...]

  • مرو تو سارے زمانے کو ساتھ لے کے مرو

    زمرہ : مزاحیہ مضامین

    [10 October 2010]

    ایک دوست نے امریکہ سے مجھ پر یہ شعر مارے کہ
    عرض کیا ہے :
    میرے مرنے کی تو مانگتا ہے دعا
    لے گلا گھونٹ دے میں بھی بیزار ہوں
    موت اب تک تو دامن بچاتی رہی
    تْو بھی دامن بچائے تو میں کیا کروں
    مجھے مجبوراً یہ جواب سوجھا کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    السلام علیکم !
    واہ ، مرنا بھی ہے تو مجھے پھنسا [...]

  • الوداع عقیل یوسف

    زمرہ : مزاحیہ خاکے

    [15 September 2010]

    ہمیشہ کی طرح آج بھی میں نمازِ جمعہ کے لیئے مسجد پہنچا لیکن واپسی ویسی نہ تھی جیسی ہمیشہ ہوتی ہے۔ اگرچیکہ مسجد وہی، امام وہی اور خطبہ بھی کم و بیش وہی۔ کچھ لکھا ہوا کچھ رٹا ہوا جو تھوڑے بہت رد و بدل کے ساتھ برسہا برس سے سے دوہرایا جا رہا ہے۔ [...]